پاکستانی شیعہ خبریں

عمر کوٹ:ناصبی دہشت گردوں کا علم حضرت عباس (ع)پر حملہ

Alamصوبہ سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے وہابی ناصبی دہشت گرد وں نے علم ِ حضرت عباس (ع) پر حملہ کر کے توہین کی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ناصبی وہابی دہشت گردوں انور اور موسیٰ نے عمر کوٹ کے علاقے ددرو میں حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی بے حرمتی کی ہے ،جس پر علاقہ مکینوں میں شدید غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔
عمر کوٹ میں شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما راجہ اسد نے بتایا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں انور اور موسیٰ کی جانب سے علمِ حضرت عباس (ع) کی توہین کا سنگین گناہ کیا گیا تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دئیے جانے کے باوجود بھی پولیس کا ناصبی وہابی دہشت گردوں انور اور موسیٰ کے خلاف کاروائی نہ کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پولیس اور ناصبی وہابی دہشت گرد آپس میں ملے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی ایماء پر مقدسات کی توہین کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عمر کوٹ میں افسوس ناک سانحہ کے بعد علاقہ مکینوں نے چھ گھنٹے تک زبر دست احتجاج کیا تاہم پولیس کی بے حسی اور ناصبی وہابی دہشت گردوں سے دوستی کی بناء پر دونوں وہابی ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button