پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی،ناصبی وہابی سپاہ صحابہ سمیت نئے ناموں سے فعالیت کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف تحقیقات کا حکم

banedشیعت نیوز:کراچی پولیس کو عید سے قبل نئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں نئے ناموں سے کام کرنیوالی 10 کالعدم تنظیموں کے مکمل کوائف پر مبنی فہرست تیار کر لی گی۔

شیعت نیوز۔ کراچی میں عیدالضٰحی کے موقع پر ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر اور مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے کھالیں اور چندہ جمع کرنے کی اطلاعات پر پولیس کو ان تنظیموں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر بھر میں کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے اپنا تنظیمی ڈھانچہ فعال کر رہی ہیں اور عید پر تخریب کاری، چندہ اور کھالیں جمع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ پولیس کو ان تنظیموں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دئئے گئے ہیں، جس کے پہلے مرحلے میں دس تنظیموں کے مکمل کوائف اور نئے ناموں کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں۔ ان فہرستوں کے مطابق کالعدم جیش محمد، کالعدم حزب التحریر، کالعدم سپاہ صحابہ سمیت دیگر کئی تنظیمیں نئے نام اختیار کر چکی ہیں۔ پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ان تنظمیوں کے عہدیداروں کی مانٹرنگ شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button