پاکستانی شیعہ خبریں

آج'یوم ابوذر' مناےا جائے گا، وطن عزےز کو بچانے کےلئے مصلحتوں اور ذاتی مفادات کو ترک کرنا ہوگا،حامد موسوی

25moosaviحضرت ابوذر نے اسلام کی سربلندی کےلئے کبھی کلمہ حق کہنے سے گرےز نہےں کےا وطن کی محبت کی دعوےدار قوتےں مصلحتوں کا شکا رہےں کلمہ حق آج بھی چھپاےا اور دباےا جارہا ہے
نوجوان اسلامی ہےروز سے ناآشنا ہےں مےڈےا اپنا کردار ادا کرے،یوم ابو ذرؓ کے مو قع پر پاکیزہ ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا عہد و پیمان کےا جائے،قائد کا پےغام

شیعت نیوز آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق صحابی رسولؐ حضرت ابو ذر غفاری ؓ کی وفات کے موقع پر بدھ5ذوالحجہ کو ملک بھر میں ‘یوم ابوذر ‘ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس موقع پر دن کا آغاز مساجد میں تلاوت کلام پاک سے ہوگا جبکہ علمائے کرام اور خطبا حضرات اسوہ ابو ذر ؓ پر روشنی ڈالیں گے ۔ امامبارگاہوں عزاخانوں اور دینی ادارو ں میں مذہبی تنظیموں کے زیراہتمام مجالس عزا ہونگی ۔اس موقع پر اپنے پےغام مےں قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ صحابی رسول مقبول حضرت ابو ذر غفاری کا پاکےزہ طرز حےات اہل انصاف کےلئے نمونہ کامل ہے جنہوں نے اسلام کی سربلندی کےلئے کبھی کلمہ حق کہنے سے گرےز نہےں کےا،وطن عزےزکو بچانے کےلئے سےرت ابوذر پر چلتے ہوئے حکمرانوں وسےاستدانوں کو ذاتی جماعتی مفادات اور مصلحتوں کو ترک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزےز کے حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ جانے کی بنےادی وجہ بھی ےہی ہے کہ وطن کی محبت کی دعوےدار قوتےں مصلحتوں کا شکا رہےں ۔ اےک طرف سے استعمار اور اس کے بغل بچوں نے ملک کا گھےراؤ کررکھا ہے تو اندرونی طور پر بےرونی قوتوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے عناصر نے ملک کو لہو لہان کرکے رکھ دےا ہے حکومت اپوزےشن کالعدم جماعتوں کو سےنے سے لگائے بےٹھے ہےں،ادارے سےاستدانوں اور حکمرانوں کی ناعاقبت اندےشےوں کے سبب تباہی و بربادی سے دوچار ہو رہے ہےں اور معاشرتی اقدار کا جنازہ مغرب کی ثقافتی ےلغار نے نکال کر رکھ دےا ہے ،لےکن کلمہ حق کو آج بھی چھپاےا اور دباےا جارہا ہے ۔آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا نے اس امر پر افسوس کا اظہار کےا کہ نوجوان نسل اسلامی ہےروز کے کارناموں سے ناآشنا ہے پاکستانی مےڈےا جہاں سےاستدانوں کے احتساب مےں نماےاں کردار ادا کررہا ہے وہاں اسے دوسروں کے کلچر کو اجاگر کرنے کے بجائے اسلامی ہےروز کے کردار اور افکار کو اجاگر کرنا ہوگا۔آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عظےم اسلامی ہےروصحابی رسول ابوذر وہ پانچوےں ہستی ہےں جنہوں نے رسول اعظم ؐ کے ہاتھوں اےمان قبو ل کےا آپ کے بارے مےںحضور اکرمؐ کا فرمان ہے کہ آسمان نے ساےہ نہےں کےا اور زمےن نے اپنی پشت پر اےسے انسان کو نہےں اٹھاےا جو ابوذرؒ سے زےادہ سچا ہو ”۔ جو آپ کے کردار کی عظمت پر شاہد ہے آپ نے کلمہ حق کہنے سے کبھی گرےز نہےں کےا اور اسی پاداش مےں ہر قسم کی تکالےف اٹھا ئےں مگر انہےں راہ حق سے ہٹاےا اور جھکاےا نہےں جا سکا ۔قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالمی طاغوت پاکستان کو جھکانا ، اسے نظرےہ اساسی اور اےٹمی قوت ہونے کی سزا دےنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی اےک بار پھر خطرے سے دوچار ہے لہذا تمام قوتوں کوذاتی مفادات اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی سالمےت ےکجہتی امن استحکام اور ترقی کو ترجےح دےنا ہوگی کےونکہ پاکستان سے صرف ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل ہی نہےں پورے عالم اسلام کا وقار اور دفاع وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیغام ِ عدل و مساوات کو فروغ دینے کےلئے حضرت ابو ذر غفاریؓ نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی جاں سے گزر گئے ۔انہوں نے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ بدھ5 ذوالحجہ کو یوم ابو ذرؓ کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کر کے پاکیزہ ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلنے کا عہد و پیمان کریں،مظلومےن کی حمایت اور ظالمین سے اظہار بیزاری کیا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ےوم ابوذر پروگراموں کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر انتظامات کرے اور ذرائع ابلاغ ان پروگراموں کو بھرپورکوریج دیں۔
            
                          

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button