کشمیر:حکومت محرم فنڈ ز کا ناجائز استعمال کر رہی ہے
کشمیر کی انجمن شرعیہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی حکومت محرم الحرام کے مختص کئے گئے فندز کو ناجائز استعمال کر رہی ہے جس کے سبب محرم الحرام میں مسائل پیش آئیں گے۔شیعت نیوزکے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انجمن کے جنرل سیکرٹری آغا سید مرتضیٰ الموسوی نے بتایا کہ کشمیر کی حکومت محرم الحرام کے لئے مختص کئے گئے فنڈز کو غلط استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے محرم الحرام میں مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کے پروگرامات متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہو چلا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے آغا موسوی کاکہناتھا کہ ان کی وزیر برائے تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ملاقات ہوئی جس میں چار شیعہ تنظیموں نے شرکت کی اور حکومت کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ محرم الحرام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کے لئے مختص کیا جانے والا فنڈ کسی دوسرے کاموں میں استعمال نہ کیا جائے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت محرم الحرام سے قبل شہروںکی تمام سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کو مکمل کرے تا کہ محرم الحرام میں شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے پروگراموں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
انہوںنے بتایاکہ انہوں نے مرکزی امام بارگاہ کے لئے پانی کی سہولت کے انتظام کا مطالبہ کیا تھا جوکہ تاحال پورا نہیں ہوا جسپر انہوںنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ریاست میں شیعہ انجمن میں سب سے بڑی انجمن ہے جو کہ محرم الحرام سمیت سال بھر عزاداری کے انتظامات کے حوالے سے سر گرم عمل رہتی ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ عید الضحیٰ کو حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا اور حالات کی سنگینی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔