پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار کے عوام کا عید کو قربانی دینے والے شہداء کی یاد میں "عید احساس" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

n00111834-bعلاقے کے انقلابی جوانوں نے شہید فاؤنڈیشن پاراچنار کے ساتھ مل کر علاقائی زبان میں ایک ٹیلی فلم بنائی ہے۔ فلم کی سی ڈیز تقسیم کرنے کے علاوہ اسے یو ٹیوب پر بھی لوڈ کیا گیا ہے۔ فلم کی سٹوری شہادت کی اہمیت اور شہداء کے خانوادوں کے ساتھ نیک برتاو پر مشتمل ہے۔

۔ پاکستانی غزہ پاراچنار کے عوام نے عید کو "عیدِ احساس” کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال عید قربان کو قربانی دینے والے شہداء کے نام کے عنوان سے موسوم کیا گیا ہے اور اس عید کا نام "عیدِ احساس” رکھا گیا ہے۔ علاقے کے انقلابی جوانوں نے شہید فاؤنڈیشن پاراچنار کے ساتھ مل کر علاقائی زبان میں ایک ٹیلی فلم بنائی ہے۔ اس فلم کی سی ڈیز تقسیم کرنے کے علاوہ اسے یو ٹیوب پر بھی لوڈ کیا گیا ہے۔ ٹیلی فلم میں شہادت کی اہمیت کے علاوہ شہداء کے خانوادوں کے ساتھ نیکی کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف گذشتہ چار سالوں میں پاراچنار کے 1400 سے زیادہ شہداء اور 5000 سے زیادہ زخمی و مجروحین نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسلام اور ملک دشمن دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ مقامی زبان میں بنائی گئی ٹیلی فلم کا دنیا بھر کے قارئین اس لنک پر انٹرنیٹ کے ذریعے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

{youtubejw}3xULbumLL5M{/youtubejw}

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button