پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت: شیعانِ حیدر کرار پر ناصبیوں کا حملہ

2222Taliban2 اطلاعات کے مطابق گلگت کے نواح میں واقع ناپورہ کے مقام پر حال ہی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نثار حسین کے مکان پر سفیر امام حسین (ع) حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی روز شہادت کے موقع پر عزاداری، نوحہ خوانی و سینہ زنی کی مجلس ہوئی جس میں کافی تعداد میں اہلیان گلگت نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق جب مجلس کے اختتام پر لوگ اپنے گھروں کو

واپسی کی غرض سے باہر نکلے تو دہشت گردوں نے ان پر حملہ کیا اور اندھادھند فائرنگ کی۔

مسلح دہشت گردوں نے گھروں کی چھتوں پر مورچے سنبھال رکھے تھے اور وہیں سے فائرنگ کررہے تھے۔ ابھی تک کسی کے شہید یا زخمی ہونے یا سیکورٹی فورسز کی جانب سے کسی اقدام کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے گو کہ اب رات کا وقت ہے اور دن کی روشنی میں بھی ایسے واقعات رونما ہونے وقت سیکورٹی فورسز کی جانب سے اب تک کوئی مفید اقدام ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گلگت میں حال ہی میں پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے پر امن شیعہ تنظیموں پر پابندی لگائے جانے کے بعد اس پر امن علاقے میں بھی اہل تشیع کو دہشت گردوں کی یلغار کا سامنا ہے اور لگتا ہے کہ گویا دہشت گرد پاراچنار، ہنگو، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کے بعد صوبہ گلگت بلتستان میں بھی شیعہ نسل کشی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button