پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاشف زیدی شہید

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ کاشف زیدی جو کہ گلشن اقبال کا رہائشی ہے اور پابندی سے نماز مغربین کی ادائیگی کے لئے مسجد مدینۃ العلم گلشن اقبال آتا تھا کو آج ہفتے کی رات کو نو بج کر چالیس منٹ پر مسجد سے واپس جاتے ہوئے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یذیدی درندوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید کے سر میں تین گولیاں لگی ہیں جس کے سبب موقع پر ہی شہادت واقع ہو گئی ،شیہد کے جسد خاکی کو پٹیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال لے جایا جائے گا۔