پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت:جامعہ مسجد امامیہ بم دھماکہ!! تین دہشت گرد گرفتار

protest-copyگلگت میں مرکزی جامع مسجد امامیہ کے باہر دھماکہ کرنے میں ملوث تین ناصبی دہشت گرد گرفتار ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گلگت میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے بعد تین ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ پیر کی شب سات بج کر پینتالیس منٹ پر جامع مسجد امامیہ کے باہر ہونے والے دھماکے میں ملوث ہیں ۔
واضح رہے گذشتہ پیر کی شام کو گلگت میں پنیال روڈ پر واقع جامعہ مسجد امامیہ کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد شدید ذخمی ہو گئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے جامعہ امامیہ مسجد بم دھماکہ کیس میں ملوث تین مطلوب ناصبی دہشت گردوں عبد الواحد،شیر غیاث اور زاہد کو ائیر پورٹ روڈ پر گرفتار کیا ہے جبکہ تینوں ناصبی دہشت گردوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
ناصبی دہشت گردوں نے ہیند گرنید کے ذریعے مسجد امامیہ کے باہر دھماکہ کیا تھا جس میں دو نمازی ابراہیم اور شبیر ذخمی ہو گئے تھے ۔مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کے بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہو گئے تھے اور ھکومت کی نااہلی کے خلاف زبر دست نعرے بازی اور احتجاج کیا تھا ۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے اس دہشت گردانہ کاروائی میں ملوث کچھ اور افراد کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم ان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button