محرم سے قبل شیعہ آبادیوں پر چھاپے، متعدد بےگناہ شیعہ نوجوان گرفتار
شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق آج صبح کراچی کی مختلف شیعہ آبادیوں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مار کر متعدد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ شیعت نیوز کو با وثوق ذرائع سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق آج صبح کراچی کےمختلف علاقوں جن میں بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے شامل ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے چھاپے مار کر بے گنا شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے کو ئی وجہ بتائے بغیر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا اور اہل خانہ کی طرف سے جب قریبی تھانوں میں رابطہ کیا گیا تو پولیس نے لا علمی کا اظہار کیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق گرفتار کیے جانے والے متعدد بے گنا ہ شیعہ نوجوانوں میں محمد علی کاظمی، ذکی کاظمی، صفدر عباس اور محسن بھی شامل ہیں، اہل خانہ کے مطابق علی الصبح سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بغیر کوئی وجہ بتائے ان نوجوانوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے متعصب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم سے قبل بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی روش اپنائی ہوئی ہے، جس کا مقصد شیعہ قوم کو ہراساں کرنا ہے۔