پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:متعصب پولیس انتظامیہ کی دہشت گردی،شیعہ نوجوان تابش حسین کو شہید کر دیا
کراچی میں متعصب پولیس انتظامیہ کی بد ترین دہشت گردی کے نتیجہ میں ایک شیعہ نوجوان شہید ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے کرائم زون نے اتوار کے روز ذرائع ابلاغ کے سامنے چار بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کر دی جن کو چند روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھروں سے بغیر وارنٹ کے غیر قانونی طعر پر اغوا کر لیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارو ں نے چند روز قبل شیعہ بے گناہ نوجوانوں ذکی کاظمی،محسن،صفدرعباس،محمد علی کاظمی اور تابش حسین کو شیعہ آبادیوں میں چھاپہ مار کر گھروں سے بغیر وارنٹ کے غیر قانونی طور پر اغوا کر لیا تھا تاہم اتوار کے روز کرائم زون نے چار شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری طاہر کر دی ہے جبکہ پانچویں شیعہ بے گناہ نوجوان نے کو متعصب پولیس انتظامیہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دی ہے۔
دوسری جانب متعصب پولیس انتطامیہ کرائم زون نے اتوار کے روز ذرائع ابلاغ کو چار شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے بارے میں بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چاروں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ یہ چارو شیعہ نوجوان سعودی سفارتخانے پر بم حملہ کرنے میں ملوث ہیں۔
کرائم برانچ پولیس کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق پولیس نے آج صبح عید گاہ کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے محسن علی،محمد علی کاظمی اور ذکی کاظمی کو گرفتار کر لیا،ایس ایس پی فاروق اعوان کاکہنا تھا کہ تینوں افراد نے تفتیش کے دوران کالعدم تنظیم لشکر مہدی سے تعلق بتایا ہے جبکہ یہ افراد سعودی سفارتخانے اور سخی حسن مسجد پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث ہیں۔
فاروق اعوان نے ذرائع ابلاغ کو مزید بتایا کہ تینوں کی نشاندہی پر گلستان جوہر میں تابش حسین کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا جہاں وہ ذخمی ہو گیا اور تابش حسین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے وہ چل بسا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل سی آئی ڈی پولیس کے ایس پی چوہدری اسلم نے ایک معذور شیعہ نوجوان منتظر امام کو سعودی سفارت خانے حملے کے کیس میں گرفتار کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی جو کہ عدالت میں ثابت ہو گئی کہ معذور شیعہ نوجوان منتظر امام بے گناہ اور بے قصور ہے تاہم ایک مرتبہ پھر پولیس کی تعصب پرستی کے نتیجہ مین شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے جھوٹے پولیس مقابلوں میں قتل عام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔