پاکستانی شیعہ خبریں
سندھ:ناصبی دہشت گرد احمد لدھیانوی سمیت ایک سو پینتیش افراد کا داخلہ ممنوع

سندھ میں داخلہ ممنوع قرار پانے والو ں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری،حافظ حسین احمد ،کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی،خادم حسین ڈھلو،عبد الحسین تونسوی،اشرف حسین شاہ،عبد القادر روپالوی،قاضی مظہر حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے والوں میں صوبہ پنجاب سے ٩٣ مذہبی شخصیات،٣١ خیبر پختونخواہ سے،اور ١١ شخصیات خیبر پختونخواہ سے شامل ہیں جن پر ساٹھ روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔جبکہ اس کے علاوہ ٤٢٩ دیگر افراد پر بھی سندھ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ ساٹھ روز تک جاری رہے گی۔