پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ عظمت شہداء کانفرنس میں پیش کئے گئے تمام مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا
سید محمد اشرف زیدی، علامہ مہدی نجفی، علامہ سید ہاشم موسوی، طاہر، محمد لالہ اور سید یوسف آغا کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں کوئٹہ 29 اکتوبر 2011ء کو نچاری امام بارگاہ میں شیعہ علماء اور تنظیموں کی جانب سے چھ مطالبات پیش کئے گئے تھے۔ جو درج ذیل ہیں۔
1۔ مذہبی دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان کی روک تھام، اور کوئٹہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کے علاوہ عوام اور تاجروں کے تحفظ کیلئے پولیس کو مکمل اختیارات دیئے جائیں۔ 2۔ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
3۔ جن علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیاں ہو چکی ہیں وہاں پر فوج کی طرف سے بلاامتیاز ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔
4۔ نام بدل بدل کر کام کرنے والی مذہبی تنظیموں کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
5۔ دہشتگردانہ کارروائیاں قبول کرنے والی مذہبی تنظیموں کی قیادت اور عہدیداروں کے خلاف کڑی اور سخت کارروائی کو عمل میں لایا جائے۔
6۔ یوم القدس 3 ستمبر 2010ء کے المناک واقعہ میں شرکائے ریلی، علمائے کرام اور زخمی نوجوانوں کے خلاف درج کیے گئے بےبنیاد مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور واقعہ کے پس پردہ عوامل کو بےنقاب کرکے منظرعام پر لایا جائے اور اُن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
آج بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد اشرف زیدی، رکن علماء کونسل علامہ مہدی نجفی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، طاہر، محمد لالہ اور رکن مجلس وحدت مسلمین سید یوسف آغا کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے تمام مطالبات پر فوری عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔