پاکستانی شیعہ خبریں
خان گڑھ:وہی قتل کرے وہی لے ثواب الٹا،جلوس پر فائرنگ اور عزاداروں کے خلاف مقدمہ

عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ جلوس ہائے عزاء بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ناصبی وہابی دہشت گردوں نے پتھراؤ کیا اور فائرنگ کر عزادران امام حسین علیہ السلام کو زخمی کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ اور پتھراؤ کے بعد پولیس انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے مقامی شیعہ عمائدین کہ جن میں ایک معلم بھی شامل ہے پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنما علامہ جلیل نقوی کاکہنا ہے کہ ایک طرف عزاداران امام حسین علیہ السلام کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور دوسری طرف متعصب پولیس انتظامیہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شیعہ دشمنی پر مبنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے ،انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر متعصب پولیس انتظامیہ نے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی ایماء پر شیعہ عمائدین کے خلاف ایک قدم بھی مزید اٹھا یا تو پھر صبر کا دامن چھوڑ دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔