پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ نمائش چورنگی !! ناصبی وہابی حملہ آور دہشت گردوںکی شناخت ہو گئی

city courtکراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر یکم محرم الحرام کے روز حملہ کر کے دو شیعہ اسکاؤٹس کو شہید کرنے والے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی آج عدالت میں شناخت کر لی گئی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یکم محرم الحرام کو مجلس عزاء کے دوران نمائش چورنگی پر کھڑے شیعہ اسکاؤٹس پر حملہ کر کے فائرنگ کرنے اور دو شیعہ اسکاؤٹس کو شہید کرنے والے ناصبی وہابی دہشت گرد کی آج عدالت میں شناخت کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سانحہ نمائش کیس میںملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد قاری عنایت اللہ کو کراچی شرقی کی عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے شناخت کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ گرفتار کئے گئے دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جس کا نام عبد الرزاق بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد قاری عنایت اللہ کو یکم محرم الحرام کے روز سانحہ نمائش چورنگی میںملوث ہونے کی وجہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دونوں ناصبی دہشت گردوں کو سولجر بازار تھانے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ پر رکھا ہوا ہے۔
آج کراچی شرقی کی ایک عدالت میں چار گواہوں نے سید اظہر علی اور زین علی کو فائرنگ کر کے شہید کرنے میںملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشتگرد قاری عنایت اللہ کو شناخت کر لیا ہے اور عدالت کو بتایا کہ ناصبی وہابی دہشت گرد قاری عنایت اللہ واردات کے وقت موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔
یاد رہے کہ یکم محرم الحرام کے روز نمائش چورنگی پر ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ اسکاؤٹس سید اظہر علی اور زین علی شہید ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button