پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ،امیر علی شہید
کراچی کے علاقے گارڈن میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی درندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ نوجوان امیر علی کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کو کراچی کے علاقے گارڈن میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ نوجوان امیر علی ولد احمد علی کو شہید کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ منگل کی شام کو کراچی کے علاقے گارڈن میں شیعہ نوجوان امیر علی کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ان کی دکان (بیکری)کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا،شہید کے سر اور سینہ میں گولیاں لگی ہیں جس کے سبب موقع پر ہی شہادت واقع ہو گئی ہے۔
شہید کے جسد خاکی کو سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے نماز جنازہ کے لئے مسجد خراسا ن کے غسل خانہ میں لائی جائے گی۔