مضامین

جوآسکو تو یہاں پہ آنا

shiitenews_yasir_abbas_pakistan_navy_jpgلیفٹینینٹ یاسر عباس کے نام
جوآسکو تو یہاں پہ آنا
اَذّیتوں کو مصیبتوں کو جو سہ سکو تو یہاں پہ آنا!
خوشی کے دریا سے غم کے ساگر میں بہ سکو تو یہاں پہ آنا!
ہماری منزل لہو کا دریا،ہمارا ایماں رضائے خالق
خدا کے شیرو تم اس ڈگر پہ جورہ سکو تو یہاںپہ آنا۔
جو آرہے ہو تو یاد رکھنا بہت کٹھن ہیں یہاں کی راہیں
ہر اک ستم کو گلے سے اپنے لگا سکو تو یہاں پہ آنا۔
یہ دشت و صحرا پہاڑو دریا !نہ روک پائیں ہماری راہیں
لہو سے اپنے خراج دیں گے یہ کر سکو تو یہاں پہ آنا۔
میری نگاہوں سے تم جو دیکھو! تو کیا لگیں یہ عقاب و شاہیں
بلندیوں کو زمیں بنا کے جو چل سکو تو یہاں پہ آنا۔
میری کہانی تیری زبانی کوئی سنے تو اُسے بتانا
تم اپنے پیاروں سے دور رہ کے جو جی سکو تو یہاں پہ آنا۔
جو اپنے ساتھی کے زخم دیکھو !تو اپنے زخموں کو بھول جانا
تم اپنے آنسو چھپا کے اُس کو ہنسا سکو تو یہاں پہ آنا۔
شہادتوں کے عجیب منظر کچھ ایسے ہم کو بتا گیا ہے
بہ مثلِ یاسر بدن کو اپنے سجا سکو تو یہاں پہ آنا۔
وہ بھیگی راتیں حَسین یادیں !تمھیں ستائیں تو لوٹ جانا
بُھلا کے رضواں تمام یادیں جو آسکو تو یہاں پہ آنا۔
کیپٹن سید رضوان حسین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button