پاکستانی شیعہ خبریں

فیض گنج: شرپسندوں نے علم پاک شہید کردیا مومنین کا شدید احتجاج

alam abbasنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے تعلقہ فیص گنج کے مقام پر سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے علم پاک کو شہید کردیا
مزید اطلاعات کے مطابق تعلقہ فیض گنج ضلع خیر پور میرس کےگاوں پنل فقیر شاہ کے مقام پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم دہشتگرد نجمُ الحق اور اُس کے ہمراہ مُسلح دہشتگردوں نے علم غازی عباس(ع) علمدار شہید کردیا۔ مزید اطلاعات کے مطابق سرگرم دہشتگرد نجمُ الحق اور اُس کے ہمراہ مُسلح دہشتگردوں نے علم پاک کو نزر آتش کیا۔ دوسری طرف ڈولہن خان کے مقام سے بھی علم پاک کو شہید کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے
سانحہ کے بعد مومنین نے شدید احتجاج کیا۔ پر امن احتجاجیوں نے احتجاج کرتے ہوئے قمب روڈ کو بند کردیا
واضع رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں مسلسل اپنی بدمعاشی میں مصروف ہے کالعدم جماعت کے دہشتگرد مقامی پولیس کے ہمراہ سرے عام دہشتگردی کرتے نظر آتے ہے ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت ان دہشتگردوں کے آگے بے بس ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button