پاکستانی شیعہ خبریں
جامعہ کراچی! آئی ایس او کے کارکنان ناصبی دہشت گردوں کے نشانے پر//شیعت نیوز خصوصی رپورٹ
پاکستان کے صوبائی دارلحکومت کراچی میں واقع درسگاہ جامعہ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ کراچی یونٹ کے اراکین کی بیٹھک ناصبی وہابی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ۔شیعت نیوز کو ملنے والی خصوصی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے ایک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاہے کہ کراچی شہر میں واقع سب سے بڑی تدریسی درسگاہ جامعہ کراچی میں ملک گیر شیعہ طلبہ تنظیم آئی ایس ا وکے کارکنان کی بیٹھک پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ برس ماہ محرم الحرام کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو جامعہ کراچی میں سینٹرل کیفے ٹیریا کے ساتھ آئی ایس او کے کارکنان کی بیٹھک اور جائے نماز پر کالعدم دہشت گردگروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشتگردوں نے ایک بم حملہ کیا تھا ۔ناصبی دہشت گردوں نے بم نماز کی جگہ پر بالکل ایس جگہ نصب کیا تھا جہاں پہلی صف بچھائی جاتی تھی تاہم اس حملہ میں آئی ایس او کے متعدد کارکنان شدید زخمی ہو ئے تھے۔
گذشتہ برس جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے کارکنان پر حملہ کرنے میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے چار طالب علم جو کہ جامعہ کراچی کے ہی طالب علم تھے اور نام نہاد اسلامی جماعت اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کی اس اطلاع کے بعد جامعہ کراچی اور بالخصوص آئی ایس او کے کارکنان کی بیٹھک کے اطراف سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے تا کہ کسی قسم کا کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہ محرم کے دوران جامعہ کراچی روڈ پر پہلے ہی دو بم دھماکے ہو چکے ہیں جن میں رینجرز اہلکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔