پاکستانی شیعہ خبریں

نوشہرو فیروز:علم حضرت عباس (ع) کی بے حرمتی،پولیس کا ناصبیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

images 1صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے علمِ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے بے حرمتی کی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے حیدر چوک پر پولیس لائن میں نصب حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے علم کو اتوار کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے حملہ کر کے بے حرمتی کی ہے جبکہ پولیس نے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے حیدر چوک پولیس لائن میں نصب حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے علم مبار ک کو آج ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے قاری فیروز کی سر براہی میں علم مبارک پر حملہ کیا گیا جس کے بعد علم مبارک کو شدید بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کامزید کہنا ہے کہ جب علاقہ مکینوں نے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر شیعیان حیدر کرار (ع) نے زبر دست احتجاج کیا ہے۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا ہے کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے علم مبارک کی بے حرمتی کے وقت پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ کے ساتھ موجود تھی لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ ناصبی وہابی یزیدی دہشت گرد علم مبارک کی بے حرمتی میں مصروف رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز خیر پور میرس کے تعلقہ فیض گنج میں بھی کالعدم دہشت گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی یزیدی دہشت گرد نجم الحق ملعون اور اس کے لعین ساتھیوں نے علم مبار ک کو شہید کر دیا تھا تاہم پولیس انتظامیہ ناصبی دہشت گردوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کر سکی جو کہ پولیس انتظامیہ پر نہ صرف ایک سوالیہ نشان بلکہ اس بات کی دلیل ہے کہ ریاستی عناصر اور پولیس انتظامیہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button