پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں علی حسین کی نامعلوم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ساجد نقوی

sajidnaqviسربراہ شیعہ علماء کونسل نے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ عوام امن و سکون کا سانس لے سکیں اور ملک بھر خاص طور پر کوئٹہ شہر سے بدامنی و دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔
 راولپنڈی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن بروری کے رہائشی علی حسین کی نامعلوم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ عوام امن و سکون کا سانس لے سکیں اور ملک بھر خاص طور پر کوئٹہ شہر سے بدامنی و دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔
 دریں اثنا علامہ ساجد نقوی نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل نور خان اور ٹیکسلا کے ممتاز عالم دین مولانا طاہر علی جان کے والد محمد جان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگواروں سے تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لئے بھی خصوصی دعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button