پاکستانی شیعہ خبریں

نوشہرو فیروز:کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کی شیعہ مخالف ریلی،پولیس خاموش تماشائی

imagesسندھ کے ضلعہ نوشہرو فیروز میں آج کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ مخالفت میں ایک ریلی نکالی ہے جس میں شیعہ مخالف نعرے اور اور شیعیان حیدر کرار (ع) کی دل آزاری کی گئی ہے ۔شیعت نیو ز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز نوشہرو فیروز میں کالعدم دہشت گرد گروہ

سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ناصبی یزیدی دہشت گردوں عبد الجبارحیدری اور عبدالرحمان دنگرچ کی قیادت میں مسجد فردوس سے ایک شیعہ مخالف ریلی نکالی جس نے شہر بھر میں گشت کر کے شیعہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی،تاہم دوسری جانب نوشہرو فیروز پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوںنے نوشہرو فیروز میں حیدر چوک پر نصب حضرت گازی عباس علمدار علیہ السلام کے علم مبارک کی شدیدی توہین کرتے ہوئے نذر آتش کر دیا تھا جس کے بعد علاقے کے شیعیان حیدر کرار (ع) نے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانے کے سامنے دو گھنٹے سے زائد وقت تک دھرنا دیا تھا اور ناصبی وہابی دہشت گردوںکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پولیس انتظامیہ نے گذشتہ روز بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آج پولیس کی ایماء پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ نے شیعہ مخالف ریلی نکال کر شہر بھر میں گشت کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی ہے اور شہر بھر میں ہڑتال کی کال دے کر کاروبار زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ شندھ جو کہ محبان اہل بیت علیہم السلام کی سر زمین ہے پر گذشتہ کئی ماہ سے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی دہشت گرد حضرت گازی عباس علمدار علیہ السلام کے علم مبارک کی توہین میں مصروف عمل ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک سندھ کے اندرونی علاقوں میں پانچ واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن سندھ پولیس انتظامیہ تاحال ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔
دوسری جانب قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوشہرو فیروز میں علم مبارک کی بے حرمتی میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف انتہائی احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں رفیق پیر زادہ،عبد الحق چنا،وقار دنگرنج،خالد عباسی ،افضل راجپوت اور خالد سولنگی کے خلاف دفعہ 386-506/2,153A-148-194-427کے تحت ایف آئی آر نمبر ٣٤٢ درج کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button