پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستان میں علم پاک پر حملوں میں شدت؛ پیغام حسین (ع) جلایا نہ جاسکے گا
آج کل پاکستان کے بعض مسلح کالعدم مگر سرگرم عمل ٹولوں نے علم پاک پر منظم حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے لیکن وہ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ حضرت عباس علیہ السلام کا علم پیغام سیدالشہداء (ع) کی علامت ہے جو ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا۔
شیعیان آل محمد (ص) علم اٹھا کر اعلان کیا کرتے ہیں کہ تحریک حسینی (ع) زندہ ہے اور پیغام حسینی (ع) جو ہم تک پہنچا ہے وہ قیامت تک آنے والی نسلوں تک پہنچے گا؛ امام زمانہ یہی علم اٹھا کر اسلام کا احیاء کریں گے اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح کہ یہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی۔اطلاعات کے مطابق شیعہ نوجوانوں، عزاداروں اور نہتے مسافروں پر ناقابل ذکر صہیونی ایجنٹوں کے حملے اب علم پاک کی طرف بھی موڑ دیئے گئے ہیں تا کہ پیغام عاشورا کی اس علامت کا مقابلہ کیا جائے لیکن انہيں شاید یہ بھی معلوم نہيں ہے کہ پوری تاریخ میں بڑی بڑی طاقتیں پیغام عاشورا کو مٹاتے مٹاتے مٹ گئے اور کربلا کے میدان میں خون سے لکھا گیا یہ پیغام زندہ و پائندہ رہا اور آج بھی مٹانے کی کوشش کرنے والے مٹا مٹا کر مٹ جائيں گے لیکن پیغام حسین (ع) نہ صرف مٹ نہ سکے گا بلکہ نہ جاننے والے بھی جان جائیں گے اور سوال اٹھے گا اور جواب پانے کے لئے کوششیں ہونگی اور پیغام عاشورا کو مزید فروغ ملے گا۔
علم پاک پر حملوں کے سلسلے میں شائع ہونے والی خبریں ملاحظہ ہوں جو تاریخ وار اور ترتیب وار تو شاید نہ ہوں لیکن کچھ ہی دنوں میں اتنے حملے باعث حیرت ضرور ہیں:
ڈی جی خان میں علم پاک پر حملہ
شیعہ کلنگ کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان کی ایک مسجد پر نصب علم پاک کو سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید کردیا ہے۔
اس رپورٹ کےمطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے علاقے واجہ والا میں کالعدم مگر سرگرم ٹولے سپاہ صحابہ کے دہشتگرد محمد علی دیودانی نے اپنے مُسلح ساتھیوں کے ہمراہ مسجد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مسجد کا مینار اور علم پاک شہید ہوگیا۔
نوشہروفیروز: سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں علم پاک کی توہین
بظاہر اس سے قبل مذکورہ بالا دہشت گرد ٹولے نے سندھ کے شہر نوشہروفیروز کے علاقے حیدری چوک پر واقع پولیس لائن پر حملہ کیا اور پولیس لائن میں نصب علم کو شہید کیا۔
اطلاعات کے مطابق نوشہروفیروز کے واقعے میں مذکورہ کالعدم مگر سرگرم دہشت گرد ٹولے کا انتہائی خطرناک دہشتگرد قاری فیروز ملوث تھا جو اپنے جرائم پیشہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس لائن پر حملہ آور ہوا لیکن انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی رہی۔
خیر پور میرس کےگاوں پنل فقیر شاہ میں علم پاک پر حملہ
ادھر کل تھا اور کل تعلقہ فیض گنج ضلع خیر پور میرس کےگاوں پنل فقیر شاہ کے مقام پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم دہشتگرد نجمُ الحق اور اُس کے ہمراہ مُسلح دہشتگردوں نے علم غازی عباس(ع) علمدار شہید کردیا تھا دوسری طرف ڈولہن خان کے مقام سے بھی علم پاک کو شہید کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی
ادھر کل تعلقہ فیض گنج ضلع خیر پور میرس کےگاوں پنل فقیر شاہ کے مقام پر کالعدم مگر سرگرم ٹولے کے دہشت گردوں نے کے سرگرم دہشتگرد نجمُ الحق اور اُس کے ہمراہ مُسلح دہشتگردوں نے علم غازی عباس(ع) علمدار شہید کردیا تھا۔
ڈولہن خان کے مقام پر علم پاک شہید
دوسری جانب سے مذکورہ انسانیت دشمن دہشت گرد کے مجرموں نے ڈولہن خان کے مقام پر بھی حملہ کرکے علم پاک کو شہید کردیا ہے۔
حکومت کے اداروں کی طرف سے اسلامی مقدسات کے تحفظ کے حوالے سے کسی اقدام کی کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے اور مقامی لوگ بھی اس حوالے سے مطمئن ہیں کہ جو بے بس حکومت اور اس کی بے بس سیکورٹی فورس ملک میں اپنے باشندوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اپنی خیر مانگتی نظر آرہی ہے اس سے علم پاک کے تحفظ کی توقع رکھنا بھی چنداں بجا نہیں ہے؛ لوگ البتہ یہ توقع ضرور رکھتے ہیں کہ اگر حکومت دہشت گردوں سے ان کو تحفظ نہیں دے سکتی تو نہ دے لیکن خدا را دہشت گردوں کا ساتھ بھی نہ دے اور انہیں بھی تحفظ نہ دے۔
مآخذ: ابنا خصوصی