پاکستانی شیعہ خبریں
یوم حسین ع کے پروگرام پر حملہ یزیدی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، منہال رضوی

مقررین نے کہا کہ جامعہ پنجاب میں 17 سال بعد منعقد ہونے والے یوم حسین ع کے پرامن جلسے پر جمعیت طلبہ کا دھاوا اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے، اس سانحہ نے ثابت کر دیا کہ اسلام کے لبادہ میں چھپی استعماری و یزیدی قوتیں آج بھی موجود ہیں، امام حسین ع کے نام پر سجائی گئی محفل صرف یزید اور اُس کے حامیوں کے لیے ناگوار ہو سکتی ہے، اس اہم موڑ پر جہاں عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ انتہائی گری ہوئی حرکت دشمنان اسلام کیلئے خوشی کا سبب بنے گی۔
یوم حسین ع یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے برپا کیا جا رہا تھا جمعیت نے پہلے پتھراؤ کیا پھر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں دس سے زائد عزادار زخمی ہوئے ہیں۔ مقررین نے گورنر پنجاب، یونیورسٹی انتظامیہ اور وفاقی وزیر تعلیم سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔