پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqviسربراہ شیعہ علماء کونسل کا کہنا تھا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک بالخصوص کراچی کے امن و سکون کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے اور شرپسند عناصر ایسی فتنہ انگیزی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کرنے میں مشغول ہیں۔
راولپنڈی سے جاری کردہ بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے شادمان ٹاؤن کراچی میں شرف مہدی اور بھیم پورہ کراچی میں کاشف علی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان سانحات کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک بالخصوص کراچی کے امن و سکون کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے اور شرپسند عناصر ایسی فتنہ انگیزی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کرنے میں مشغول ہیں۔ اب یہ امن و امان کے ضامن اداروں اور ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے شرپسند، ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے، ورنہ صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہ رہے گی۔ 
ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ سالوں میں سانحہ عاشورہ محرم اور سانحہ چہلم سمیت مختلف واقعات میں بڑی تعداد میں معصوم اور بے گناہ انسان لقمہ اجل بن گئے۔ اگر ان سانحات کے محرکات اور پس پردہ حقائق منظر عام پر لا کر قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچایا جاتا تو بعد کے سانحات پر قابو پانے میں آسانی ہوتی، مگر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضامن اداروں نے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا، جس سے قاتلوں اور دہشتگردوں کو یہ خونی کھیل کھیلنے میں آسانی ہوئی اور اب بھی ان سانحات تسلسل سے جاری ہیں اور معصوم اور بے گناہ انسانوں کا بے دردی سے خون بہایا جا رہا ہے۔ مرکزی ترجمان نے شرف مہدی اور کاشف علی کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button