پاکستانی شیعہ خبریں
جامعہ اردو! جماعتی دہشت گردوں کا شیعہ طلباء پر حملہ

جامعہ اردو کے طلباء نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ نام نہاد اسلامی گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنو ں کو ان کی بیٹھک پر حملہ کا نشانہ بنایا جبکہ آئی ایس او کے کارکنان اپنی بیٹھک پر پر امن بیٹھے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین طلباء کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ جمعیت کے شیعہ طلباء پر حملہ کے بعد شیعہ طلباء نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے یزیدی دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کا حملہ پسپا کردیا ،دفاعی کاروائی میں ناصبی دہشت گرد اسلامی جمعیت طلبہ کے ٥ دہشت گرد زخمی ہو ئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جامعہ پنجاب لاہور میں بھی اسی ناصبی یزیدی دہشت گرد ٹولہ اسلامہ جمعیت طلبہ کے دہشت گردوں نے ”یوم حسین علیہ السلام ” کا انعقاد کرنے والے شیع طلباء پر فائرنگ کی تھی اور انہیں پتھروں اور ڈندوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،تاہم جامعہ اردو میں جماعتی دہشت گردوں کا حملہ جامعہ پنجاب کے دہشت گردوں کی ایک کڑی ہے۔