پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کی غنڈہ گردی کا سخت نوٹس لیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullahوزیر قانون پنجاب نے آئی ایس او کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کسی کی جاگیر نہیں کہ وہاں قبضہ گروپس قابض ہو کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور پر امن تعلیمی ماحول خراب کریں۔
آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او پاکستان کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی، پنجاب حکومت اس حوالے سے متاثرین کی مکمل داد رسی کرئے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ آئی ایس او نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے رویے اور غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر وزیر قانون کے معاون خصوصی آئی ایس او کے رہنماؤں کو اسمبلی چیمبر میں لے گئے اور انہیں وزیر قانون سے ملوایا۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ یہ واقعہ پہلے میرے نوٹس میں نہیں آیا اگر مجھے پہلے پتہ چل جاتا تو میں ضرور اس پر کارروائی کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت تحقیقات کروائے گی اور واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 
رانا ثناء اللہ نے تاحال جمعیت کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا اور ٹیلی فون پر سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر کو ہدایت کی کہ وہ آئی ایس او کے رہنماؤں کا موقف سنیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں رپورٹ دیں۔ رانا ثناء اللہ نے سی سی پی او کو یہ بھی ہدایت کی کہ پنجاب یونیورسٹی کسی کی جاگیر نہیں کہ وہاں قبضہ گروپس قابض ہو کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور پرامن تعلیمی ماحول خراب کریں۔ انہوں نے سی سی پی او کو یہ بھی کہا کہ وہ وائس چانسلر سے ملاقات کریں اور یونیورسٹی میں ہونے والی زیادتی کے حوالے سے متاثرہ طلبہ کی داد رسی کریں۔ وزیر قانون پنجاب سے ملاقات کرنے والے طلبہ میں عابد حسین،ناصر عباس، حسن کاظمی، افسر رضا خان اور سید اسد عباس نقوی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button