پاکستانی شیعہ خبریں

خیر پور میرس:ناصبی یزیدی دہشت گردوں کا حملہ،٧ شیعہ زخمی

sendbinaryخیر پور میرس کے بازار علی میر میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے بازار میں ایک دکان پر نوحوں کی کیسٹ چلانے والے دکاندار کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خیر پور میسر کے بازار علی میر میں قائم ایک دکان پر نوحوں کی کیسٹ چل رہی تھی کہ اچانک ناصبی یزیدی دہشت گردوںنے دکاندار شیعہ مومن پر حملہ کر دیا اور شدید زد وکوب کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی جانب سے بازار کے دکاندار کو شدید زدو کوب کئے جانے کے واقعہ کے بعد بازار کے دکانداروں نے پنج گلہ میں قائم مقامی پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کروانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی شیعہ دکاندار کی شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا ،تاہم اس موقع پر دکاندار وں نے پولیس تھانے کے سامنے احتجاج شروع کر دیا جس پر کچھ ہی دیر میں سامنے قائم ناصبی دہشت گردوں کی مسجد سے ٢٠٠ سے زائد ناصبی وہابی دہشت گردوںنے احتجاج کرنے والے شیعہ دکانداروں پر لاٹھیوں اور بھاری اسلحہ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں سات شیعہ مومنین شدیدزخمی ہو گئے ہیں۔
قابل غور ہے یہ بات کہ پورے واقعہ میں پولیس انتظامیہ نے جانب داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کی اور معصوم اور نہتے شیعہ دکانداروں پر حملہ آوار ناصبی دہشت گردوں کو سیکورٹی بھی فراہم کی ۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوںنے شیعیان حیدر کرار (ع) کو زد وکوب کرنے اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ متعدد بار علم حضرت عباس علمدار کو بھی نذر آتش کرنے اور بے حرمتی جیسے واقعات سامنے چکے ہیں ۔
دوسری جانب پولیس انتظامیہ ان غیر ملکی باشندوں کو جو سندھ بھر میں دہشت گردی پھیلا کر سندھ کے امن کو سبو تاژ کر رہے ہیں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے اور ان ناصبی وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button