پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شیعیان حیدر کرار کا گورنر ہاؤس کا گھیراؤ!گورنر سندھ کے چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات

Ch AslamOranzib Faroqiشیعہ رہنما شہدی عسکری رضا کی شہادت کے بعد پاکستان کی تاریخ میں شیعیان حیدر کرار(ع) نے گورنر ہاؤس سندھ کا گھیراؤ کیا اور ۱۰ گھنٹے تک گورنر ہاؤس پر دھرنا دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہفتہ کی شام کو ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے یزیدی درندوں کی ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے شیعہ رہنما شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں شرک دسیوں ہزار سوگواروں نے اتوار کی

شام کو سندھ کے گورنر ہاؤس کا عظیم الشان اور تاریخی گھیراؤ کیا اور انتہائی سخت سرد موسم میں ۱۰ گھنٹوں تک طویل اور تاریخی دھرنا دیا۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید عسکری رضا کے سوگواروں میں سیکڑوں خواتین،معصوم بچے اور بچیاں،بزرگ،نوجوانوں سمیت علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے نوحہ خوانوں سمیت عزاداران امام حسین علیہ السلام کی بہت بڑی تعدا موجود تھا۔
شہید عسکری رضا کے سوگواران شاہراہ پاکستان (انچولی ) سے اتوار کے روز ۳ بجے پیدل مارچ کرتے ہوئے رات گئے گورنر ہاؤس پہنچے اور سندھ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا۔
واضح رہے شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں شریک دسیوں ہزار سوگواروں کا حکومت سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ تھا کہ شہید عسکری رضا کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور ان ناصبی دہشت گردوں کے سرپرست ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
شہید عسکری رضا کی شہادت پر دسیوں ہزار سوگواروں کا اجتماع رات ۸ بجے گورنر ہاؤس پہنچا اور پولیس کی تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے مرکزی درواز ے تک پہنچنے میں کامیابی کے بعد شدید سرد موسم کے باوجود پوری رات (۱۰ گھنٹے)تک دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید عسکری رضا کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور ان ناصبی دہشت گردوں کے سرپرست ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
شہید عسکری رضا کے سوگواروں کی تاریخی او عظیم جد وجہد کے نتیجہ میں آخر کار سندھ حکومت اور گورنر سندھ نے گھٹنے ٹیک دئیے اور کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی سرغنہ ملعون اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ناصبی دہشت گردوں کے سرپرست اور شہید عسکری رضا کے قاتل چوہدری اسلم (ایس ایس پی ،سی آئی ڈی پولیس) کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ناصبی دہشت گردوں کے سرپرست اور شہید عسکری رضا کے قتل میں ملوث ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کو مطل کر دیا ہے اور جوڈیشنل تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے جو ۴۸ گھنٹوں کے اندر چوہدری اسلم کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے مقدمہ درج کرے گا۔
دوسری جانب ملت جعفریہ کی جانب سے متعین کی جانے والی ۶ رکنی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اور شہید عسکری رضا کے رشتہ دار ثمر عباس کاکہنا ہے کہ گورنر سندھ اور سند حکومت انتظامیہ سے ہونے والے طویل مذاکرات اور سوگواران عزاداروں کے عظیم الشان احتجاج کے نتیجہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی سرغنہ اورنگزیب فاروقی سمیت ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کے خلاف ایف آئی آ ر درج کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور پی پی پی کے رہنما فیصل رضا عابدی شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں شریک ہوئے اور چوہدری اسلم کے خلاف کنڈیشنل مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا جس پر شرکائے جلوس جنازہ نے دونوں رہنماؤں کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ناصبی دہشت گرد سرغنہ فاروقی سمیت اسلم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر شرکائے جلوس جنازہ کئی روز تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
شرکائے جلوس جنازہ نے ناصبی دہشت گرد سرغنہ فاروقی اور چوہدری اسلم کی فوری گرفتاری اور ایف آئی آر درج کرنے کے نعرے لگائے اور کہا کہ شیعیان حیدر کرار (ع) ناصبی دہشت گردوں کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور حکومت کی جانب سے ملت جعفریہ کے ساتھ روا سلوک کی شدید مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button