پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:شہید عسکری رضا کی شہادت،دسیوں ہزار سوگواروں کا سندھ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ


شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں شریک سوگوارو ں نے کفن پہن رکھے تھے اور حکومت سے شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور شہید عسکری رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔
شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں شریک دسیوں ہزار سوگواروں نے گورنر ہاؤس کی طرف مارچ شاہرہ پاکستان انچولی کے مقام سے کیا اور پیادہ چلتے ہوئے نمائش چورنگی پہنچے جس کے بعد مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے سامنے سڑک پر نماز مغربین ادا کرنے کے بعد گورنر ہاؤس کی جانب گامزن ہو گئے ۔
واضح رہے پولیس اور رینجرز نے عائشہ منزل کے مقام پر شرکائے جلوس جناز ہ کو روکنے کی کوشش کی جسے شرکائے جلوس جنازہ نے مسترد کرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچنے کا اعلان کیا اور آگے بڑھتے رہے۔قابل ذکر ہے یہ بات کہ شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں انچولی سء نکلنے کے بعد شہر کے تمام مقامات سے سوگواروں کی بڑی تعداد نے ملنا شروع کر دیا۔
شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ میں خواتین کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ معصوم بچوں سمیت بزرگوں اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعدادموجود تھی جبکہ درجنوں معذور افراد جن میں بزرگ بھی شامل تھی ویل چیئرز پر جلوس جنازہ میں آخری وقت اور تدفین تک موجود رہے۔
دوسری جانب پولیس انتظامیہ نے شرکائے جلوس جنازہ کو گورنر ہاؤس پہنچنے سے روکنے کے لئے گورنر ہاؤ س کے اطراف میں بھاری رکاوٹیں اور کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بلاک کر دیا تھا تاہم شرکائے جلوس جنازہ نے تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کی پرواہ کئے بغیر تمام رکاوٹوں کو لبیک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں توڑ دیا اور تما م حفاظتی حصاروں کو عبور کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے مرکزی دروازے پر جا پہنچے،جہاں شیعہ نوجوانوں نے دروازے پر حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو نصب کر دیا۔
شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ کے شرکاء سے مولانا علی مرتضیٰ زیدی،مولانا منور علی نقوی،مولانا حیدر عباس،مولانا باقر زیدی،مولانا علی محمد نقوی اور مولانا مرزا
یوسف حسین سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس کے گھیراؤ سے قبل پولیس کی بھاری نفری جس میں متعدد سینئر پولیس افسران شامل تھے گورنر ہاؤس کے گرد حفاظتی انتظامات کے لئے موجود تھے جبکہ گورنر ہاؤس کے اطراف میں موجود کاروباری مراکز کو پولیس انتظامیہ نے شام سے ہی بند کروا دیا تھا۔
شرکائے جلوس جنازہ کے احتجاجی دھرنے چند گھنٹوں بعد سندھ انتظامیہ نے شرکائے جلوس جناز ہ کو مذاکرات کی دعوت دی جس کے بعد ۶ رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ اور سندھ انتظامیہ سے مذاکرات کئے ۔
واضح رہے کہ ایس پی گلشن اقبال سلام شیخ نے زرائع کو بتایا ہے کہ شیعہ رہنما عسکری رضا پر حملہ آور ناصبی دہشت گردوں میں سے ایک ناصبی دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جسے بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش
کیا جائے گا۔



