پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شہید عسکری رضا کو وادئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

phpThumb generated thumbnailjpg 1کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں ہفتہ کی شام کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے شیعہ رہنما شہید عسکری رضا کو پیر کی صبح بعد نماز فجر وادئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابقکراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں ہفتہ کی شام کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے شیعہ رہنما شہید عسکری رضا کو پیر کی صبح بعد نماز فجر وادئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاجبکہ اس موقع پر ہزاروں سوگوار موجود تھے۔
شہید عسکری رضا کی نماز جنازہ پیر کی صبح بعد نماز فجر گونر ہاؤس سندھ کے سامنے ادا کی گئی جہاں دسیوں ہزار سوگواران شہید عسکری رضا،شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر دھرنا دئیے ہوئے تھے،شہید کی نماز جنازہ مولانا منور نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس کے بعد جلوس کی صورت میں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید عسکری رضا کی تدفین کے موقع پر ہزاروں سوگوار گریہ کناں تھے اور شہید کے فراق میں گریہ و زاری کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ شرکائے جلوس جنازہ گورنر ہاؤس سے اس وقت پر امن طور پر جلوس جنازہ کے ساتھ وادئ حسین روانہ ہوئے جب شرکائے جلوس جنازہ کے مطالبات کہ جن میں شہید عسکری رضا کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور دہشت گردو ں کے سرپرست ایس ایس پی چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔
دسیوں ہزار سوگواران ،(۲۵۰۰۰)جن میں خواتین،بچے،نوجوان،بزرگ اور علماء شامل تھے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ پاسبان جعفریہ کے رہنما اور ملت جعفریہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج شہید عسکری رضا کو ہفتہ کی شام گلشن اقبال میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئے اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود قریبی ساتھی شدید زخمی ہوئے ۔ناصبی یزیدی دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔
شہید عسکری رضا کی شہادت کے بعد شہید کی نماز جنازہ کا اعلان شاہرہ پاکستان پر اتوار کے روز کیا گیا تھا تاہم ملت جعفریہ اور شرکائے جنازہ نے شہید کے قاتلوں چوہدری اسلم سمیت ناصبی دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور مطالبہ کی منظوری کے لئے گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا جس کے بعد شرکائے جلوس جنازہ نے انچولی سے گورنر ہاؤس تک پیدل مارچ شروع کر دیا اوررات گئے گورنر ہاؤس پہنچ کر گھیراؤ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button