پاکستانی شیعہ خبریں
شہید کی کمسن دخترکا خطاب!بابا بہادر انسان تھے،مشن جاری رہے گا،شرکائے جلوس آبدیدہ ہو گئے
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہفتے کی شام کو ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ رہنما اور ملت جعفریہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج شہید عسکری رضا کے جلوس جنازہ سے گورنر ہاؤس کے باہر خطاب کرتے ہوئے شہید عسکری رضا کی ۱۳ سالہ بہادر اور حوصلہ مند بیٹی شہوار رضا نے کہا کہ ’’میری بابا ایک بہادر انسان تھے،وہ مجھ سے ہمیشہ کہتے تھے کہ میں بہادر آدمی ہوں اور شہید ہو جاؤں گا‘‘۔
شیعت نیوز کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما شہید عسکری رضا کے فراق میں نڈھال اور غمزدہ مگر بہادر اور شجاع اور حوصلہ مند بیٹی شہوار رضا نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنے کے دوران شرکائے جلوس جنازہ سے خطاب کیا اس موقع پر دھرنے میں موجود شرکائے جلوس جنازہ آبدیدہ ہو گئے ۔
شہید عسکری رضا کی ۱۳ سالہ بیٹی شہوار رضا نے شرکائے جلوس جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے بابا نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانثار کر دی ہے جس سے ہمارا سر بھی فخر سے بلند ہے جبکہ میں بھی شہی دکی بیٹی ہوں اس لئے میں آمادہ ہوں کہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پر کاربند رہوں اور اپنے شہید بابا کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے جد وجہد کروں‘‘۔
شہید کی بیٹی شہوار رضا کاکہنا تھا کہ ’’میرے باباکا مشن جاری رہنا چاہئیے،انہوں نے شرکائے جلوس جنازہ سے عہد لیا اور کہ اکہ ،’’کیا آپ میرے بابا شہید عسکری رضا کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں‘‘۔اس موقع پر شرکائے جلوس جنازہ سے اپنی جگہوں پر کھڑے ہو کر لبیک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں اپنے عہد کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’شہید عسکری رضا کے مشن کو جاری رکھا جائے گا او ر اس راہ میں کسی بھی رکاوٹ اور مشکل سے نہیں گھبرائیں گے‘‘۔
شہید عسکری رضا کی دختر نیک کاکہنا تھا کہ ،’’میرے بابا بے گناہ شیعہ نوجوان اسیروں کی رہائی کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ جو بے گناہ شیعہ نوجوان اسیر ہو گئے ہیں ان کو جیلوں سے رہا کروایا جائے ،اور اسی عظیم کام کو انجام دیتے ہوئے میرے باباکو دشمنوں نے شہید کر دیا ہے لیکن ہمیں اس عظیم اور نیک مشن کو جاری رکھنا ہے تا کہ دشمن کو بتا دیں کہ شہید عسکری رضا آج بھی ہمارے دلو ں میں زندہ ہے‘‘۔
شہید عسکری رضا کی دختر شہوار رضا کاکہنا تھا کہ،’’میرے بابامجھ سے ہمیشہ کہتے تھے کہ مجھے امام زمانہ عج فرجہ کا سپاہی بن کر امام زمانہ عج کا لشکر تیار کرنا ہے‘‘۔ان کاکہنا تھا کہ ،’’اے سوگواران شہید عسکری رضا!مجھ سے عہد کرو کہ میرے بابا شہید عسکری رضا کا خون رائیگاں نہیں جانے دو گے،شہید کے قاتلوں چوہدری اسلم اور اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری اور سزا دلواؤ گے‘‘۔اس موقع پر شہید عسکری رضا کی دختر غم ورقت سے ننڈھال ہو کر بے ہوش گئیں جس کے بعد ان کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ شرکائے جلوس جنازہ سے شہید کی ہمشیرہ اور کمسن بچے نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید حسن عسکری رضا کے مشن کو جار ی و ساری رکھیں گے۔
اس موقع پر شرکائے جلوس جنازہ غم و رقت سے گریہ زاری کرتے رہے اور لبیک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں کی گونج سے اس عزم کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ شہید عسکری رضا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور شیہید کے مشن کو زندی رکھنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے آمادہ ہیں۔