پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: ملیر میں ماتمی جلوس کے دوران بم دھماکے کی کوشش ناکام

shiitenews breaking newsشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے محمدی ڈیرہ ملیر ۱۵ سے ۵۰ سالہ قدیمی ماتمی جلوس بعد نماز مغربین برآمد ہو کر نیشنل ہائی وے پر واقع امام بخش مارکیٹ پہنچا ہی تھا کہ تھوڑے ہی فاصلے پر واقع کراچی الیکٹرک سپلایی کمپنی کے آفس کے برابر میں کچرے کے ڈھیر میں چھپایے گیے ریموٹ کنٹرول بم پر ایک پولیس اہلکار کی نظر پڑی، جس پر فورا بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو طلب کیا گیا

جس نے بم کو ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا، بم برآمد ہونے کے بعد علاقہ پولیس نے جلوس کو نیشنل ہائی وے پر سیکیورٹی کلیرنس کے لیے روک دیا تھا، بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جلوس کے روٹ کو چیکینگ کے بعد کلییر قرار دے دیا گیا اور جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا حسینی امام بارگاہ، ملیر مندر پر اختتام پذید ہو گیا۔

ایس ایچ او ملیر سٹی تھانہ راو اقبال نے نمایندہ سے بات کرتے ہویے کہا کہ برآمد ہونے والا بم نہیں بلکہ ایک سرکٹ تھا جس کی روشنی دیکھنے کے بعد پولیس اہلکار اسےبم سمجھ بیٹھا۔ دوسری جانب جلوس میں شامل مومنین نے بتایا کہ پولیس واقعہ کے حقایق کو چھپا رہی ہے اور انہوں نے کسی بھی شیعہ نمایندہ کو برآمد ہونے والا بم یا سرکٹ نہیں دکھایا۔ مومنین نے مزید بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس چیکینگ کے آلا ت بھی نہیں تھے۔ موقع پر موجود ایک بزرگ نے لبیک یاحسین کا نعرہ لگاتے ہویے کہا کہ یہ بم دھماکے، گولیاں اور ٹارگیٹ کلنگ نہ تو پہلے ہمیں راہ حسینی سے ہٹا پایے اور نہ ہی اب ہم راہ حیسنی کو ان یزیدیوں کی دھمکیوں وجہ سے چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button