
شیعه علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما مجمع اهلبیت پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن اور مدرسه جعفریہ مخزن العلوم ملتان کے سربراہ علامہ سید تقی شاہ نقوی کی کراچی ميں شہید عسکری رضا کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت
جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق اہالیان عبّاس ٹاؤن کی جانب سے منعقده مجلس عزاء سے خطاب کے بعد علامہ سید تقی شاہ نقوی نے شہید علامہ حسن ترابی ر ح کی قبر مبارک پر فاتحہ خوانی کی اور بعد ازا ں شہید عسکری رضا کے گھر جا کر ان کے خانوادے سے ملاقات اور اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ،شہید کے خانوادے نے شیعه علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید تقی شاہ نقوی کی خدمت ميں شہید کے کیس کے حوالے سے مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی-