خان پور:شہدائے سانحہ چہلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،٤٠ ہزار سوگواران کی شرکت
گذشتہ روز چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خان پور میں نکالے گئے جلوس عزا میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ١٨ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خان پور میں جلوس عزا ء میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کی نماز جنازہ آج خان پور میں ادا کر دی گئی ہے ،نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی
زیر اقتداء ادا کی گئی جبکہ جلوس جنازہ میں چالیس ہزار سے زائد سوگواروں نے شرکت کی ہے ۔
شیعت نیوز کے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق شہدائے سانحہ چہلم خان پور کے تشیع جنازہ کے موقع پر چالیس ہزار سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام اور سوگوار موجود تھے جنہوں نے لبیک یاحسین علیہ السلام کے فک شگاف نعروں کی گونج میں شہدائے سانحہ چہلم کے جنازوں کو اپنے سروں پر اٹھا لیا ۔
رپورٹ کے مطابق نشہدائے سانحہ چہلم خان پور کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جنازوں کو تدفین کے لئے دو کلو میٹر کے فاصلے پر قایم اطراف کے قبرستان لے جایا گیا ہے جہاں پر شہداء کی تدفین کا عمل جاری ہے۔جبکہ سوگوار عزاداران امام حسین علیہ السلام لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند کر کے اس بات کا عہد کرر ہے ہیں کہ عزاداریئ سید الشہداء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے کبھی گریز نہیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں بم دھماکے سے شہید ہونے والے ١٨ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے جن میں سے ١١ عزاداران امام حسین علیہ السلام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ روز چہلم امام حسین علیہ السلام پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد عزاداران امام حسین علیہ السلام نے پولیس کی نا اہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانے کا گھراؤ کر لیا تھا جو آج نماز جنازہ کے بعد پر امن منتشر ہوئے ہیں ۔
شہدائے سانحہ چہلم خان پور کے تشیع جنازہ میں ہزاروں سوگواروں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی،علامہ ذوالفقار اسدی،علامہ اقتدار نقوی،علامہ علامہ اصغر تقی،انتظار حسین،ضمیر الحسن سمیت دیگر نے شرکت کی ،جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عسکر رضا سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل صدور اور آئی ایس او کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی ۔
جلوس جنازہ میں شریک ہزاروں سوگواروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نا اہل پولیس افسران کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور سانحہ میں ملوث پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
دوسری جانب شہدائے خان پور کے نماز جنازہ کے موقع پر شہر بھر میں ہڑتال ہے جبکہ شہر کے اہل سنت عمائدین نے بھی شہدائے سانحہ چہلم کے جلوس میں شرکت کی ہے اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی زبردست مذمت کی ہے ۔شہر کے اہل سنت عمائدین کا کہناہے کہ خان پور میں شیعہ و سنی عوام متحد ہیں اور خان پور میں کبھی بھی اس قسم کا سانحہ نہیں ہوا تاہم ناصبی وہابی دہشت گردوں نے جلوس عزاء پر حملہ کر کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے جسے کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق سانحہ چہلم خان پور میں زخمی ہونے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام میں سے ایک زخمی بہاولپور کے مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہویے شہید ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ شہداء کی تعداد انیس ہو گیی ہے جبکہ ۱۸ کی نماز جنازہ ادا کر دی گیی ہے۔
خان پور میں شہداء کی نماز جنازہ کی اداءیگی کے موقع پر سیکورٹی کے تمام تر فراءض وحدت اسکاءوٹس نے انجام دییے۔
{youtube}Gga-l_Bsip0{/youtube}