پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی وہابی دہشت گردو ں کی سازش،چار شیعہ نوجوان گرفتار
کراچی کے علاقے کینٹ میں پولیس نے چار شیعہ نوجوانوں کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے کہنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خیر پور میرس سے واپس آنے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کے ایک قافلے کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اپنی ناپاک سازش کے تحت پھنسا کر پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر وا دیا ہے ۔
ابتدائی موصولہ اطلاعات کے مطابق خیر پور سے واپس آنے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام سکھر ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے کہ کراچی پہنچنے سے چند منٹ کی دوری پر ٹرین میں موجود ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹرین کی بوگیوں میں متنازعہ چاکنگ شروع کر دی جس کے بعد یہ الزام عائد کر دیا گیا کہ چاکنگ شیعہ نوجوانوں نے کی ہے تاہم اس پر مزاحمت کرنے پر ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر پولیس انتظامیہ سے ملی بھگت کر کے شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا ۔
کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ناپاک منصوبے کے تحت اپنے مزید ساتھیوں کو شہر بھر سے کینٹ اسٹیشن پر جمع کر لیا اور پولیس تھانے کا گھراؤ کر کے معصوم اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا اصرار کر رکھا ہے ۔ناصبی وہابی دہشت گردوں نے پولیس تھانے کا گھراؤ کر کے پولیس انتظامیہ کو دباؤ میں لے لیا ہے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ معصوم اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو اس مقدمہ میں ملوث کیا جائے اور مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ناصبی وہابی دہشت گرد ملت جعفریہ کے خلاف اس قسم کی سازشیں کرتے رہے ہیں اور شیعہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر توہین رسالت اور دوسرے مقدمات میں ملوث کر کے پریشان کرتے رہے ہیں۔