جمعہ ٢٠ جنوری ملک بھر میں یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے :علامہ ساجد علی نقوی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ خان پور کے خلاف جمعہ ٢٠ جنوری کو پاکستان
کے تمام صوبوں میں احتجاج کے طور پر منایا جائے
سانحہ خان پور کے خلاف ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے سانحہ خان پور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم کرنے والے درندوں کاکسی بھی مسلک سے تعلق نہیں ہوتا،ہم عزاداری کومکمل آزادی سے منائیں گے ، ہمارے ملک کا آئین ہمیں اس بات کی اجازت دیتاہے کہ ہم جب بھی اورجہاں بھی چاہیں عزاداری برپاکرسکتے ہیں، میں کسی لائسنس کو قبول نہیں کرتا اگرپارلیمنٹ میں عزاداری کو محدود کرنے کاکوئی بل پیش کیاگیاتوہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوگا،یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام فرقوں کے ماننے والوں کوتحفظ فراہم کرے ۔ قائدملت جعفریہ نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت قانون اور حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، عزاداری امن کا پیغام دیتی ہے، دہشت گردی کے ایسے واقعات سے عزاداری کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ قائد ملت جعفریہ نے تمام ائمہ مساجد ،جعفریہ اسٹوڈنٹس ،جعفریہ یوتھ سمیت تمام کارکنوں اورملت جعفریہ سے بروز جمعہ ٢٠ جنوری کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کے لئے کہا ہے-