کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی حمایت میں متحدہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان زخمی
کراچی کے علاقے ملیر برف خانہ حسین آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد عباس عرف ہگن کی عزاداران امام حسین علیہ السلام پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شیعہ نوجوان شدید زخمی ہو گیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برف خانہ حسین آباد ملیر میں ناصبی وہابی دہشت
گردوں کی سرپرست متحدہ قومی موومنٹ کے ایک دہشت گرد نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان میثم کو زخمی کر دیا ہے ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ شیعہ نوجوان میثم کو اس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب نوجوان ملیر برف خانہ میں تین شہداء کے جنازوں کو لائے جانے کے بعد سڑک پر احتجاج کر رہے تھے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی میں ملوث ایک لسانی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد نے فائرنگ کرتے ہوئے عزاداران امام حسین علیہ السلام کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ایک شیعہ نوجوان میثم کے گلے میں گولی لگی ہے ،تاہم شیعہ نوجوان کی حالت انتہائینازک بتائی جا رہی ہے ۔
شیعہ نوجوان کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد پہنچ چکے ہیں اور زخمی نوجوان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیا جائے ۔
واضح رہے کہ آج سہ پہر کو ہی کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ وکیل بشمول ایک باپ بیٹا اور بھتیجا شہید ہو گئے تھے تاہم شہداء کے جنازوں کو ملیر حسین آباد بر خانہ میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سوگواران جمع ہو گئے تھے ۔