پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ مومنین میں ۳۰۰۰ کمبل تقسیم کر دئیے گئے

DSC03851سندھ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ مومنین میں ۳۰۰۰ کمبل تقسیم کر دئیے گئے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے شیعیان حیدر کرار(ع) کی امداد کے سلسلہ میں ۳۰۰۰ (تین

ہزار) گرم کمبل تقسیم کئے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان نے سندھ بھر میں بشمول گاؤں محرم علی (ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان)،گوٹھ سعید خان لغاری اور احمد خان لاشاری(ڈسٹرکٹ ٹنڈو الہ یار)۔گاؤں گل محمد دھمباج (ڈسٹرکٹ حیدر آباد) اور ڈسٹرکٹ بدین کے گاؤں پیروز خان جمالی کرے علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرتے ہوئے ۳۰۰۰ کمبل تقسیم کئے ہیں ۔
خدیجۃ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے امدادی کاموں کے انچارج عباس حیدر نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فاؤنڈیشن نے روز اول سے ہی سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں شروع کر رکھی ہیں جس کے سلسلہ میں اب تک مکانات کی تعمیر جیسے کاموں سمیت اب موسم سرماکی شدت کے باعث متاثرہ خاندانوں میں ۳۰۰۰ کمبل تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ مستقبل میں مزید امدادی سر گرمیاں بھی جاری رہیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button