پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان تاسیر عباس شہید

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ شہید تاسیر عباس کو پیر کے روز صبح ناصبی وہابی دہشت گردوں نے انچولی سوسائٹی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکل سوار ناصبی وہابی دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔شہید تاسیر کے سر اور سینہ میں گولیاں لگی ہیں جس کے سبب وہ شہید ہو گئے ہیں ۔
شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم شہید کے جسد خاکی کو انچولی کے مرکزی امام بارگاہ منتقل کیا جا رہاہے جہاں تجہیز و تکفین کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شہید تاسیر عباس معروف نوحہ خواں رضا عباس زیدی کے بھائی اور معروف نوحہ خواں ناصر عباس زیدی کے بھتیجے ہیں ۔
یہ بات یاد رہے کہ انچولی سوسائٹی کے مرکزی مسجد و امام بارگاہ خیر العمل اور شہدائے کربلا میں آج دو روز قبل شہید ہونے والے ڈاکٹرجعفر محسن کے ساتھ شہید تاسیر عباس کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی ۔