پاکستانی شیعہ خبریں
دہشتگردوں کا امام بارگاہ پر مُسلح حملہ ۔ شیعہ نوجوان جعفر زخمی
کراچی کے مصروف ترین علاقے گلشن اقبال کے نزدیک امام بارگاہ مدینہ العلم پر کل نماز ظہرین کے درمیان مُسلح حملہ کردیا۔
مسجد وامام بارگا ہ مدینة العلم میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی جس پر امام بارگاہ کے گارڈ جعفر نے مزحمت کی۔اسی دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد نے فائرنگ کر کے گارڈ جعفر کو زخمی کردیا۔
جبکہ پیچھے کھڑے پولیس اہلکار سید امیر نے جوابی فائرنگ کر کے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کو بھی زخمی کردیا۔
دہشتگرد کے ساتھ باقی دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی شیعہ نوجوان جعفر کو زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جیاں ڈاکٹر کے مطابق جعفر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔