پاکستانی شیعہ خبریں

عزاداری کے تحفط کے لیے اپنے اور بچے قربان کنے کے لیے تیار ہوں۔ امام بارگاہ حسینی پشاورکے اسیر متولیکی زوجہ کا عزم

Pishawar Mulaqat 1پشاور جیل میں قید امام بارگاہ حسینی پشاورکے متولی محمد حسین حسینی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ یہ ملت تشیع کی بیداری کا وقت ہے ، امام بارگاہوں کی بے حرمتی کا راستہ روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم ایک جان ہو کر میدان میں اترے ، میرا خاوند اور دو بیٹے مولاامام حسین کے نام پر جیل میں ہیں ، اگرمیرے دوسرے بچوں کو

بھی گرفتار کیا گیا تب بھی میں امام بارگاہ کی حفاظت اور عزاداری کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گی ۔ اسیر متولی محمد حسین حسینی کا عزم ، امام بارگاہ حسینی پشاور کے سانحہ کے بعد میں تن تنہا اس کیس کی پیروی کر رہی ہوںمیں کورٹس میںاکیلی جاتی ہوں جبکہ فریق مخالف کے سینکڑوں افراد مد مقابل ہوتے ہیں اور میرا مذاق اڑایاجاتا ، لوگ سوال کرتے ہیں کہ شیعہ قوم کہاں ہے؟انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اکیس مارچ کو اس امام بارگا ہ میںنوروز کا سالانہ جشن سابقہ روایات کے تحت منایا جائے اس لیے ضروری ہے کہ پوری قوم میرا ساتھ دے ، میں نے امام بارگا ہ کیس کی ری انوسٹی گیش کے لیے دوماہ قبل درخواست دی تھی لیکن ابھی تک کچھ نہیں بنا ، دوسری جانب مجھے فریق مخالف کی جانب سے دھمکیاں بھی ملی رہی ہیں لیکن میں ان سے مرعوب نہیں ہوں ، مجھے اپنے شوہر محمد حسین حسینی، بیٹوں عسکر عباس حسینی اور محسن عباس حسینی کی جرات مندی اور جذبہ ایمان پر فخر ہے جنہوںنے کورٹ میں ہتھکڑیوں کو چوم لیا تھا ، میں بھی امام کے نام پر اپنا گھر بار اور سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوں ، انہوں نے کہا کہ پولیس نے جانبدارانہ رویہ اپنا رکھا ہے ، مخالفین کے گھروں میں خوفناک لوگوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا جبکہ میرے گھر پر اگر کوئی مہمان آ جائے تو شور مچ جاتا ہے کہ یہاں پارہ چناری موجود ہیں اور اسی بہانے تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ امام بارگاہ حسینی پشاور کا مسئلہ صرف آپ کا نہیں پوری ملت تشیع کا مسئلہ ہے اور انشا ء اللہ ہم آخری حد تک آپ کا ساتھ دیں گے ، خواہ اس کے لیے ہمیں طاقت کا مظاہرہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے ، آپ کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی اور اس امام بارگا میں عزادای مظلوم کربلا کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا ، ہمارا تعاون اور آئمہ اہلبیت کی نصر ت آپ کے ساتھ ہے ، آپ کی آواز پورے ملک میں گونجے گی اور انشاء اللہ یہ مقدمات ختم ہوں گے، انہوں نے اس دوران جیل میں بند محمد حسین حسینی کے ساتھ بھی موبائل فون پر گفتگو کی اور ان کے عزم و استقلال اور جذبی ایثارو قربانی کی تعریف کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button