پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان کاظم علی شہید
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیاءالدین اسپتال اور امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ کے قریب وہابی ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے انجمن نوجوانان پاکستان کے ممبر ۲۲ سالہ کاظم علی ابن خورشید محمد کو شہید کردیا گیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کاظم علی کو کراچی کے مصروف ترین علاقے ناظم آباد ضیالدین کے قریب محب ایلیبیت کے جرم میں سرے عام شہید کے گھر کے پاس فائرنگ کرکہ شہید کردیا۔
اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ دہشتگردوں نے کاظم علی کو تین گولیاں ماری جو اُن سر پے لگی جس سے وہ موقعے پر پہ شہید ہوگئے۔ شہید کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے رضویہ امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے
کاظم علی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی فعال شخصیت تھے اور دینی مدرسے میں تعلیم بھی حاصل کر رہے تھے جبکہ معاشی حوالے سے پرانے فرنیچر کے کاروبار سے منسلک تھے۔