پاکستانی شیعہ خبریں

خان پور:شہدائے چہلم امام حسین علیہ السلام کی یاد میں عظیم الشان اجتماع

Khanpur-Chelum-publicصوبہ پنجاب کے شہر خان پور میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں شہید ہونے والے عاشقان امام حسین علیہ السلام کا چہلم آج خان پور میں ہوا جہاں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خان پور میں شہدائے چہلم امام حسین علیہ السلام کی یاد اور شہداء کے چہلم کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں پیروکاران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خان پور میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے کے لئے خان پور میں عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،مولانا محمد عباس قمی،محمد آصف دین پور،اور زاکر علی رضا کے علاوہ نوحہ خوانوں اورمنقبت خوانوں نے شرکت کی ۔
شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا اجتماع صبح ۱۰ بجے شروع ہوا جو کہ مغرب تک جاری رہا ،اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں خواتین اور مردوں نے شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دین اسلام کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے،اس موقع پر شرکائے چہلم نے لبیک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے ،شرکاء نے سروں پر سرخ اور سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا حسین علیہ السلام اور لبیک یا مہدی عج فرجہ عیاں تھا۔
واضح رہے کہ شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام خان پور کے چہلم کے اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ شعرائے کرام،زاکرین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button