پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت میں کرفیو نافذ، لاکھوں مومنین نماز جنازہ کیلئے گلگت پہنچ گئے

shiitenews gilgit shiaگلگت ميں آج دوپہر 12 بجے سے کرفيو کے نفاذ کا اعلان کرديا گيا ہے،ضلعي انتظاميہ نے گاڑيوں ميں لائوڈ اسپيکر کے ذريعے کرفيو کااعلان کيا،آج دوپہر کوہستان ميں ناصبی

وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں سفاکانہ طور پر شہید ہونے والے ۱۹ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد جمع ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزراولپنڈي سے گلگت جانے والي بس کو کوہستان کے علاقے ہربن نالا کے قريب روک کر مسافروں کے شناختي کارڈ چيک کئے گئے اورناصبی وہابی دہشت گردوں نے انہيں شناخت کرنے کے بعد ۱۹افراد کوگولياں مار کر قتل کردياتھا،شہداء کي نماز جنازہ آج دوپہر ادا کي جائے گي جس کے پيش نظرانتظاميہ نے امن و امان کے پيش نظر آج گلگت ميں کرفيونافذ کرنے کا اعلان کياہے. ۔

واضح رہے کہ گلگت میں ہونے والے ۱۹ مومنین کی شہادت پر پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ شہر کراچی میں ہزاروں افراد نے علامتی دھرنا دیا جس سے علامہ راحت حسین الحسینی نے ٹیلی فونک خطاب کیا، آج بھی بعد نماز جمعہ تمام بڑے شہروں میں حکومتی و ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور شیعہ نسل کشی کیخلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔
جبکہ شہید ہونے والے شہداء کے نام یہ ہیں
۔ رضا علی
۔ حسین علی
۔ کریم عباس
۔ انیس حسین
۔ کلیم عباس
۔ حشمت چنگیزی
۔ محسن عباس
۔ محمد عباس
۔ مبشر
۔ ادریس علی
۔ اویس حسین
۔ کلیم عباس "برماس”
۔ فراز حسین "برماس”
۔ فرحان علی "برماس”
۔ تہسین عباس
۔ سقلین
۔ اسد زمان
۔ عنبرین
۔ فاطمہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button