پاکستانی شیعہ خبریں

خیر پور: سپاہ صحابہ کے مقامی دہشتگردوں کا شیعہ گھروں پر حملہ

shiitenews shiaنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خیرپور میں کالعدم ملک دشمن جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے مُسلح دہشتگردوں نے 3 شیعہ مومنوں کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق ضلع خیرپور کے شہر پریالوئی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن نوید شاہ کو ہتھیار کے زور تشدد کا نشانہ بنایا۔ کالعدم

سپاہ صحابہ کے غنڈوں نے نوید شاہ کو دھمکی بھی دی۔ اس کے بعد اچانک کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نوید شاہ کی دوکان پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے دوکان میں بیٹھے ہوئے دومومنین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تمام تر واقعے کے بعد علاقے کے مومنین نے پرزور احتجاج کیا۔ احتجاج کرتے ہوئے مومنین نے پولیس اسٹیشن کا گھیراو کرلیا۔ مومنین کے احتجاج کے بعد مقامی پولیس شیعہ مومنین کو اُن کا قانونی حق دینے پے رازی ہوگئی۔ تمام تر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button