گلگت مومنین نے جانیں بچا کر اہلبیت ع کے اسلام کی یاد تازہ کردی
سانحہ کوہستان میں انیس شیعہ مسلمانوں کی شہادتون کے باوجود گلگت بلتستان کے علاقے نگر کے شیعہ مسلمانوں نے 35سنی مزدوروں کی جانیں بچا کر اہلبیت ع کے اسلام کی یاد تازہ کردی دس شیعہ مسلمانوں نے نو نگر کے جنازے دفنائے تھے ہر کوئیْ درا اور سہما ہوا تھا کہ ردعمل میں کچھ بھی کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے
برعکس شیعہ مسلمانون نے رحم دلی اور رواداری کی تاریخ رقم کردی ،35 سنی مزدور شاہراہ قراقرم تو سیعی منصوبے پر چینی انجینیئروں کے ساتھ کام کررہے تھے،بزرگان شیعہ مسلمان نے نگر دیا میر کے علاقے میں ان مزدوروں کو بحفاظت پولیس کے حوالے کردیا گیا، قانون ساز ادارے کے اراکین وذیر صحت گلبارخان پارلیمانی سیکریٹری رحمت خالق،مولانا سرور ،وزیر برائے ورکس بشیر احمد اور مسلم لیگ (ن) کے جانباز خان نے اس عظیم کارنامے پر شیعہ مسلمانوں کے عمائدین اور بزرگان کا شکریہ ادا کیا ہے ،گلگت میں ایک پریسکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں ہے جس سے ہمارے جذبات کی تشریح ہوسکے ،انہوں نے انیس مومنین کے قتل کو بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی