پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: گلشن اقبال میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ، شیعہ نوجوان سجاد حسین شھید

shaheed-sajjadنمائندہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال حسینی ھزارہ گوٹھ میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ جس کے نتیجہ میں 24سالہ شیعہ نوجوان سجاد حسین ولد دلدار علی شھید ہوگئے۔شھید کی نماز جنازہ بروز پیر، 5مارچ، بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ ابولفضل عباس

حسینی ھزارہ گوٹھ گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسی علاقہ میں پہلے بھی کئ دفعہ شیعہ جوانوں کو نشانہ بنایا جاچکا ھے۔ اور عزاداروں کو بے رحمی سے شھید کیا جاچکا ھے۔

شیعہ کلنگ کے خصوصی نمائندہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس علاقہ میں موجود کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سیاسی جماعت اے ۔ این ۔ پی کی پناہ میں کاروائیاں انجام دے رھے ہیں۔

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور سیاسی جماعت اے ۔ این ۔ پی کی اس مسلسل شیعہ دشمن کاروائیوں میں مقامی انتظامیہ بھی برابر کی شریک ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button