پاکستانی شیعہ خبریں
امامیہ سپریم کونسل کا قیام حقوقِ ملت تشیع کے دفاع میں موثر ثابت ہوگا۔ آغا راحت حسینی

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ امامیہ سپریم کونسل کا قیام ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ میں مددگار اور استحکام پاکستان کیلئے بھی موثر ثابت ہوگا۔ آغا راحت نے مزید کہا کہ ملت تشیع کے حقوق کو سلب کیے جانے کا عمل فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے اور سازشی عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہئے کیونکہ یہ عناصر صرف شیعت کے دشمن نہیں بلکہ انکی سازشیں پاکستان کے استحکا م کیلئے بھی خطر ناک ہیں ۔