مضامین

اسلامی بیداری اور خائنین حرمین شریفین ۔

bedari islamiسید میثم ہمدانی
 اسلامی بیداری اپنے پورے زور و شور سے اسلامی ممالک کو فتح کرتی جارہی ہے ، تیونس کے انتخابات میں اسلامی افکار کی حامل جماعت کی کامیابی اس بات پر دلیل ہے کہ اب مسلمان عوام نے اپنی اسلامی شناخت کو دوبارہ اجاگر کرنے کیلئے عزم جزم کر لیا ہے ۔

ہمیشہ کی طرح اسلامی دنیا کی ترقی اور کامیابی باقی دنیا پر بھی اثر انداز ہوگی  ،  امریکہ سمیت یورپ اور دنیا کے دسیوں ممالک میں ” سرمایہ داری ” نظام کے خلاف تحریک "اسلامی بیداری” کے اثرات میں سے ایک ہے ۔
"وال اسٹریٹ” کی تسخیر ہو ، یا "قذافی”  کا جنازہ یہ ساری باتیں امریکہ میں قادر قوتوں اور ان کے زرخرید غلاموں کو پوری دنیا میں تنگ کئے ہوئے ہے ۔
امریکہ جانتا ہے کہ دنیا کے بیدار ہونے میں سب سے زیادہ ہاتھ ایران میں قائم "اسلامی انقلاب” کا ہے اور آج مسلمان اس عظیم انقلاب کو ایک ماڈل رول کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں ، لہذا وہ ایسے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور رہے گا کہ جس سے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور تقسیم ڈالی جاسکے ۔
اسی سازش کا ایک حصہ امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کا ڈرامہ تھا ۔ یہ ساری "گیم” اس حد تک مضحکہ خیز تھی کہ خود ان کے اپنے لوگوں نے ان سے کہا کہ "بابا کہانی بنانے میں کچھ تو خیال رکھو ” ، پوری دنیا میں اس امریکی "جاسوسی کہانی” کا کوئی خریدار نہ تھا ، لیکن ہم نے دیکھا یہ بیچارے "سعودی بڈھے شہزادے” پہلے ہی دن اس امریکی ساز پر ناچنہ شروع ہو گئے ۔
ان خائنین حرمین کی ایک اور ذمہ داری اس سال "حج” کے لئے "خصوصی انتظامات” ہیں ۔
اس سال اسلامی دنیا میں بیداری کی وجہ سے  خائنین حرمین شریفین کو "خواتین” سے بھی خوف آنا شروع ہو گیا ہے ، عالمی خبروں کے مطابق ؛ اس سال خصوصی طور پر سعودیہ نے پانچ سو "۵۰۰” خواتین کمانڈوز تیار کی ہیں جو حج کے دوران خواتین حجاج پر نظر رکھیں گیں ، شاید "قذافی”کا چالیس خواتین پر مشتمل محافظ دستہ بھی ان میں شامل ہو ۔
دوسرا اہم قدم یہ اٹھایا گیا ہے کہ اب تک کی خبروں کے مطابق ، ایران اور شام میں مقیم غیر ملکی عازمین حج میں سے کسی بھی حاجی کو ویزہ نہیں دیا گیا جنکی تعداد کئی ھزار تک بتائی جارہی ہے۔
اس سال چونکہ”بحرین” کی حمایت میں ہندوستانی شیعہ مسلمانوں نے بڑے پیمانہ پر احتجاجی جلسوں کا اہتمام کیا تھا ، لہذا یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ ہندوستان سے شیعہ مسلمانوں کو حج کے ویزوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے ۔
امریکی نواز سعودی حکام جو بھی کر لیں قرآن نے واضح الفاظ میں خدا کے اس وعدہ کو بیان کیا ہے :
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَ نُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلىَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُواْ فىِ الْأَرْضِ وَ نجَْعَلَهُمْ أَئمَّةً وَ نجَْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ (سورہ قصص ، آیت 5)
اور ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں جنہیں زمین میں بے بس کر دیا گیا ہے ہم ان پر احسان کریں اور ہم انہیں پیشوا بنائیں اور ہم انہیں کو وارث بنائیں [گے] ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button