پاکستانی شیعہ خبریں

افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور بلجیم میں مسجد علی رضا ع کی آتشزدگی کے خلاف ایم ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

mso-protestمختار سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ’’ایام عظمت شعائر اللہ ‘‘ کے اختتامی روز اتوار کوافغانستان میں نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اور بلجیم میں مسجد علی رضا

کی آتشزدگی کے خلاف سید پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت ایم ایس او کے مرکزی صدر سلیم حسین بنگش، علامہ وقار حسین نقوی القمی ، مفتی باسم عبا س زاہری ،مردان علی چنگیزی ،سٹی صدرجمشید اعوان اور دیگر طالبعلم رہنما کررہے تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کے مرکزی صدر سلیم حسین بنگش نے کہا کہ استعماری قوتیں آئے روز مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کررہی ہیں لیکن مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔اپنے اقتدار کے سنگھاسن کو خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں ہر حد سے گزر جانے والے رسول خدا ؐ،قرآن اور مساجد کی توہین پر چپ رہ کر قیامت کے دن شافع محشر کو کیا منہ دکھائیں گے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ وقار نقوی القمی نے کہا کہ 67ء میں مسجد اقصی کی آتشزدگی ،بابری مسجد کی شہادت ،امام حسن عسکری و امام علی نقی کے روضہ ہائے مبارک کی شہادت ،نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی ،اولیائے کرام کے مزارات پر حملے ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں ۔مردان علی چنگیزی نے کہا کہ دنیائے کفر کی اشتعال انگیزیاں امت مسلمہ کا امتحان ہے لہذا ہرکلمہ گو مسلمان کو ان شاتمانہ کاروائیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے ۔اس موقع پر منظور کردہ قرارداد میں اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور اسلامی کانفرنس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شعائر اللہ کی مسلسل توہین پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف رہنے والا عالمی استعماری میڈیا انسانیت اور اسلام کے خلاف ہونے والی شرانگیزیوں کا بھی نوٹس لے ۔اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ۔مظاہرے کے اختتام پر مفتی باسم عباس زاہری نے عالم اسلام کی سربلندی ،وطن عزیز کی سلامتی استحکام یکجہتی ،امت مسلمہ کے مصائب کے خاتمہ کیلئے دعا کروائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button